آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ – 1 ستمبر 2019

آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ – 1 ستمبر 2019

میں ہوں شاہزیب خانزادہ، اس وقت اگر تحریک انصاف کی حکومت کو کہیں سے خطرہ ہے تو وہ اپوزیشن سے نہیں یا کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے ہے کیونکہ پنجاب میں حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی تو کسی نقصان دینے کی ضرورت نہیں اور اس وقت پنجاب حکومت تنقید کی زد میں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی ناقص ہے، ایک سال میں وہ کوئی کارکردگی نہیں دکھا پائے ہیں۔ صوبے میں انتظامی معاملات کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں، ہنجاب میں سیاسی مداخلت ہے۔ سیاسی مداخلت کی وجہ سے سرکاری افسران کے لئے کام مشکل ہو گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر یے، پنجاب کے لوگ اور وزراء خوش نظر نہیں آرہے ہیں، مگر عمران خان خوش ہیں
عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں، عثمان بزدار وزیراعلی پنجاب ہی رہیں گے۔ وزیراعلی پنجاب کے ترجمان نے پارٹی کے اندر اور باہر سب کو پیغام دیا ہے کہ اگر کسی کو وزیراعلیٰ پسند نہیں تو وہ پارٹی چھوڑ دیں۔ اور یہ وارننگ عمران خان کی طرف سے جاری کی گئی ہے

آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ مکمل ٹاک شو دیکھیں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*