آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ – 2 ستمبر 2019

آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ – 2 ستمبر 2019

پہلے کراچی کے کچرے پر سیاست ہوتی رہیں، مگر کچرا کسی نے نہیں اٹھایا۔ جو مسئلہ تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ مسئلہ اپنی جگہ برقرار رہا اور اب ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوا ہے یہ نیا تنازع وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون چاہتے ہیں کہ کراچی کے معاملے پر آئین کے آرٹیکل 149 کا اطلاق کیا جائے اس تجویز کے بعد بحث ہوئی کہ ایسا کیسے ممکن ہے یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے پہلے بھی کراچی میں گورنر راج اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور حکمران جماعت کی خبریں سامنے آتی رہی۔

دنیا کامران خان کے ساتھ پروگرام دیکھیں

اب ایک نئی کہانی سامنے آگئی ہے، جو کہ آرٹیکل 149 ہے۔ وفاقی وزیرقانو چاہتے ہیں کہ کراچی کا معاملہ وفاقی حکومت دیکھے مگر سندھ حکومت جو پیپلزپارٹی کے پاس ہے اس تجویز کی مخالفت کر رہی ہے اور اسے سندھ پر قبضے کی کوشش قرار دے رہی ہے. اس پورے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز تفصیل سے بات کریں گے۔

آپ کو بتاتے چلے ہمارے ساتھ کراچی سے میئر وسیم اختر موجود ہونگے ہمارے ساتھ مصطفیٰ کمال صاحب موجود ہوں گے ہمارے ساتھ علی زیدی صاحب ہونگے اور ہمارے ساتھ سعید غنی بھی موجود ہوں گے اور پھر سے اس معاملے کے بارے تفصیل سے بات کریں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ آرٹیکل 149 کو وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے تحت وفاقی حکومت کراچی کے لیے احکامات جاری کرسکتی ہے۔

آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ مکمل ٹاک شو دیکھیں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*