آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ – 7 اکتوبر 2019

آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ – 7 اکتوبر 2019

آج کے پروگرام شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں چند اہم ٹاپکس پر بات کریں گے۔ آج کے اہم ٹاپکس میں سب سے اہم ٹاپک مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو دھرنا دینے جا اعلان، بواز شریف کی طرف سے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل پر سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست، اور سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی قائم خانی کیس پر بات کریں گے۔

سب سے پہلے ہم مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر بات کریں گے۔ مولانا نے اکیلے ہی اتنا بڑا فیصلہ کیا۔ مولانا کے ساتھ ابھی تک کوئی پارٹی ساتھ نہیں دے رہا۔ کیا مولانا اس دھرنے میں کامیاب ہوں گے۔ دوسری طرف حکومت نے مولانا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ساتھ ہی بلاول بھٹو نے بھی عندیہ دیا ہے کہ حکومت کے خلاف ہم بھی فضل الرحمان کا ساتھ دے سکتے ہیں۔

دوسری طرف نواز شریف کے وکیل نے جج ارشد ویڈیو سکینڈل پر سپریم کعرٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ نے پہلے جج ارشد ملک سکینڈل پر فٰیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کیلئے سپریم کورٹ متعلقہ فورم نہیں ہے۔ اور ساتھ ہی نواز شریف کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی ہے۔

کراچی کے سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے بھاری رقوم، کئی بنگلوں کے کاغذات اور کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد کیس میں نیب نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔لیکن کورٹ نے مسترد کردی اور لیاقت قائم خانی کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی نے اپنے گھر سے برآمد تمام چیزوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ 7 اکتوبر2019، مکمل پروگرام دیکھیں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*