لائیو وِد ڈاکٹر شاہد مسعود – 23 مئی 2019

لائیو وِد ڈاکٹر شاہد مسعود – 23 مئی 2019

آج کے پروگرام لائیو وِد ڈاکٹر شاہد مسعود میں ہم چند اہم ٹاپکس پر بات کریں گے جن میں سب سے اہم مودی کی دوبارہ الیکشن میں کامیابی ہے۔ دوسرا ہمار ٹاپک بلاول بھٹو پر ہے جن کو جعلی بینک کیس میں نیب نے طلب کرلیا ہے اور تیسرا ٹاپک نواز شریف کے متعلق ہے انہوں نے ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے ان ٹاپکس پر کچھ اس طرح تجزیہ کیا۔ سب سے پہلے مودی کی الیکشن میں فتح پر بات کرتے ہیں۔ مودی ایک بار پھر بھارتی اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم نے ان کو مبارکباد دی ہے۔ دنیا بھر سے ان کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود مودی کو وزیراعظم کی بجائے صدر قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق مودی نے بھارت پر قبضہ کیا ہے۔ بھارت کے آئین کو کچرے میں پھینکا ہے۔ کیونکہ مودی نے الیکشن بھی اس بات پر جیتا کہ وہ پاکستان کے خلاف نفرت ہھیلاتا تھا۔ اور پلوامہ حملے پر اس نے ووٹ بینک کا اضافہ کیا۔

ڈاکتر صاحب کے مطابق مودی آمر ہے اور اس نے اپنی تقاریر میں بھی ایسے الفاظ استعمال کیے جو آمر کے ہیں۔ ان کے مطابق مودی جمہوریت کے نام ہر آمریت کرے گا اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ یہ کشمیر میں ظلم کرے گا۔ کیونکہ مودی گجرات میں پہلے بھی مسلمانوں پر ظلم کرچکا ہے۔

لائیو وِد ڈاکٹر شاہد مسعود مکمل ٹاک شو دیکھیں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*