ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متعلق حامد میر کا تجزیہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متعلق حامد میر کا تجزیہ

حامد میر نے پروگرام بریکنگ پوائنٹ وِد مالک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جو بات کرنے جارہا ہوں اس کے بعد میری ٹرولنگ ہوگی کیونکہ ن لیگ کے پاس ٹرولز ہیں لیکن ہم کسی کے ٹرولز سے نہیں ڈرتے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے عام آدمی جو بےوقوف سمجھتے ہیں۔ حامد میر نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ن لیگ کو امید تھی کہ انکو ریلیف ملے گا اس وقت مریم نواز شریف خاموش تھی لیکن جب نواز شریف کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی اسکے بعد مریم نواز نے بولنا شروع کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی مسئلہ پیپلز پارٹی کا ہے، پیپلز پارٹی والے پہلے نواز شریف کو درندہ کہتے تھے۔ سینٹ میں صادق سنجرانی کو ووٹ دیا اور پی ٹی آئی نے بھی پیپکز پارٹی کا ساتھ دیا اب جب ان پر مقدمات ہیں یہ تحریک کی بات کرتے ہیں

حامد میر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو عام آدمی کی فکر نہیں تھی لیکن ان کو اپنے مقدمات کی وجہ عام آدمی کی یاد آئی ہے۔ حامد میر نے فضل الرحمٰن کی تعریف کی کہ فضل الرحمٰن پہلے دن سے حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے تھے لیکن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ریلیف کی امید تھی،لیکن اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں فضل الرحمٰن کی زبان بول رہے ہیں

لنک پر کلک کرکے ویڈیو دیکھیں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*